National

Shahbaz Sharif became more popular among the people than Imran Khan

Lahore (94 news)پاکستان جو کہ مخلتف معاشی مسائل میں گھرا ہوا تھا کورونا وائرس نے پاکستانیوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیاہے جس کیخلاف حکومت اپنی قوت سے نبردآزما ہے لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو پی ٹی آئی حکومت سے ناخوش ہیں۔ تاہم ایسی صورتحال میں لوگوں کی رائے جانچنے والے ایک ریسرچ ادارے ” آئی پور “(IPOR)کی جانب سے سروے کیا گیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینن ریسرچ” آئی پور“ نے اپنے سروے میں لوگوں سے سوال کیا کہ ” موجودہ حالات میں آپ کے مطابق کونسی شخصیت پاکستان کو درپیش مسائل (مثال کے طور پر کورونا وائرس، ٹڈل دل کے حملے اور کمزور معیشت ) سے باہر نکال سکتا ہے ؟

اس سروے کے نتائج نہایت ہی حیران کن رہے کیونکہ شہبازشریف عوام میں مقبول دکھائی دیئے جبکہ عمران خان کی شہر ت میں کمی ہوئی، 27 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پاکستان کو ان مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں جبکہ 2018 کے الیکشن میں عوام کے دلوں میں راج کرنے والے عمران خان کی مقبولیت میں حیران کن کمی ہوئی اور صرف 22 فیصد عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس کے علاوہ 7 فیصد لوگوں نے اپنا فیصلہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حق میں دیا جبکہ صرف پانچ فیصد عوام نے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا نام لیا اور کہا کہ وہی ان مسائل سے پاکستان کو نکال سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 3 فیصد لوگوں نے مولانا فضل الرحمان ،دو فیصد شہریوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،دوفیصد لوگوں نے مولانا خادم حسین رضوی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

10 فیصد لوگوں نے تمام سیاست دانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے جبکہ دو فیصد کا کہناتھا کہ دیگر اور لوگ ہی ان مسائل سے ہمیں نکال سکتے ہیں ۔ اس سروے کے دوران 15 فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close