National

The car drama used in the stock exchange attack”Madness”Also present, the recording was found by law enforcement agencies

Karachi (94 news) سٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی کار ایک نجی ٹی وی چینل جیو کے ڈرامے “Madness” کے ایک منظر میں دیکھی جاچکی ہے، ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج پر29 جون 2020ء کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی کار 10 ماہ پہلے جیو کے ڈرامے ’دیوانگی‘ کے ایک منظر میں ہل پارک میں کھڑی نظر آ رہی ہے ،ڈرامے کی یکم جولائی 2020 ءکو نشر ہونے والی قسط نمبر 33 میں ڈرامے کے دو کردار گفتگو کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تو پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک کار پر یہی نمبر نظر آتا ہے۔

جیو نےڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کردی ہے ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈرامے کی یہ قسط 30 August 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کی گئی تھی۔دوسری جانب اب تک کی تفتیش میں یہ پتہ چلا ہے کہ 29 جون کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے صرف 4 دن پہلے یعنی 24 جون کو یہ کار ایک دہشت گرد نے سبزی منڈی پر واقع ایک شوروم سے خریدی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button