قومی

شہبازشریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد نیب کا ایک اور جھٹکا

لاہور(94نیوز) قومی احتساب بیورو  نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ میاں شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیرتفتیش ہے اس لیے ان کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ وزارتِ داخلہ نے نیب کی درخواست موصول کر لی۔ میاں شہباز شریف اپنی پوتی اورحمزہ شہباز کی بیٹی کو دیکھنے کیلیے برطانیہ جانا چاہ رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق میاں شہباز شریف کل لاہورسے لندن کیلیے روانہ ہونگے۔

 حمزہ شہباز کی بیٹی دل کی تکلیف کے باعث لندن کے ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close