قومی

نیب راولپنڈی نے آج ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا

راولپنڈی(94 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال کو آج نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیاہے،

نیب کاکہنا ہے کہ احسن اقبال نے خلاف قانون 3ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا،احسن اقبال نے سپورٹس سٹی منصوبے میں قومی خزانے کونقصان پہنچایا،نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روزاحسن اقبال کونارووال سپورٹس سٹی کی تعمیرمیں بے ضابطگیوں کے الزام پرطلب کیا تھا،نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد سلیم احمدکی طرف سے احسن اقبال کوسمن بھجوایاگیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button