تقریبات/سیمینارز

سیاہ دن9مئی، توڑ پھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں سمیت تمام عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، چیف آف آرمی سٹاف کا بڑا اعلان

راولپنڈی (94 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مستقبل میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاہ دن 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، دشمن عناصر کی جانب سے افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو حالیہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی کاوشوں کا سراہا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف نے خطاب میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مستقبل میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمیں امن واستحکام کیلئے اپنی کاوشوں کا جاری رکھنا ہوگا، امن کو خراب کرنے والی قوتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ پشاور پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
منصوبہ بندی پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، افواج پاکستان تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نو مئی کے سیاہ دن کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف نے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرنے والوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ دشمن عناصر کی جانب سے افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button