قومی
سیاسی جماعتوں نے معاملات حل نہ کیے تو آپریشن فاکس ہوسکتا ہے،پیپلز پارٹی رہنما


لاہور (94 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول کا کہنا ہے اگر سیاسی جماعتوں نے معاملات حل نہ کیے تو آپریشن فاکس ہوسکتا ہے، ملک کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ایک سلیکٹڈ شخص کو منتخب بنانے کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے، اگرکل کوئی فیصلہ نہ ہوا تو بہت مشکلات نظر آرہی ہیں۔
یہ گفتگو انہوں نےایک نجی ٹی وی پروگرام میں ایک انٹروی کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو سلیکٹڈ سے منتخب بنانے کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے، ہماری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، اگر کل فیصلہ نہ ہوا تو بہت مشکلات نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے معاملات حل نہ کیے تو آپریشن فاکس ہوسکتا ہے، ملک کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے گھر پر موجود تھے، سیکریٹری پنجاب اسمبلی قانون کا نہیں پرویزالٰہی کا تحفظ کررہے ہیں، پرویزالٰہی نے ذاتی ملازموں کو پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیا ہوا ہے، جو کام وفاق میں عمران نے کیا وہی کام پنجاب میں پرویزالٰہی نے کیا۔