Interviews

سیاست میں صرف علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم کرنےآیا ہوں، شفقت الیاس جٹ

علاقے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز ترقیاتی کاموں کے لئے منظور کروائے، جیت کر مزید کام کریں گے، امیدوار پی پی 105

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد سے) فیصل آباد کے حلقہ پی پی 105 کے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار شفتقت الیاس جٹ نے 94 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے مجھے سیاست میں آنا پڑا۔ اپنے گاؤں چک نمبر 215 ر۔ب کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروائے اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، سیاستدانوں نے ہمیں ہمیشہ نظرانداز کیا، شہر کے نزدیک ترین ہونے کے باوجود ہمارے علاقے بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار جیسی سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ خواتین کے لئے وسیع منصوبے ہیں جو ہم مکمل کریں گے۔ 10 بستر کا ہسپتال اپنی ذاتی زمین دیکر بنوایا۔ یونین کونسل، اراضی سنٹر اور ڈاکخانہ بھی اپنی زمین دیکر بنوایا تاکہ عوام کو انکی دہلیز تک سہولیات میسر ہوں۔ جیت کر مزید ترقیاتی کام کریں گے۔

مکمل انٹریو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

لائک کریں سبسکرائب کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button