قومی

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں

کراچی (94 نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، سندھ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کااعلان کیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی ،سندھ میں کاروباری اوقات بھی صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گے ،ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہو سکیں گی۔

سینما،تھیٹرز ،ہوٹلزاورریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ،بیوٹی پارلرز،جم اور کھیل کے میدانوں پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئیں،تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے،شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقاد کیاجاسکے گا۔

سندھ حکومت نے کہاہے کہ شادی ہالز اور سکولز 15ستمبر تک بند رہیں گے جبکہ سیاحتی مقامات پرپابندیاں بھی ختم کردی گئیں ،ٹورازم اورہوٹلز میں رہائش کی اجازت دے دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button