قومیکامرس

حکومت نے عوام پر ایک بار پھرپٹرول بم گرادیا

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 20 پیسے بڑھا کر  280 روپے فی لٹر کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 12 روپے 90 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل نو روپے 68 پیسے مہنگا کرکے 196 روپے 68 پیسے فی لٹر کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button