قومی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی

ڈیرہ غازی خان (94نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے والد کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔سردارفتح محمد بزدار قبیلے کے سربراہ اور ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدار کے مطابق ان کے والد کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدارکا کہنا ہے کہ ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل بھی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے والد کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے تونسہ شریف اور 7 بجے آبائی علاقے بھارتھی میں اداکی جائےگی۔

یاد رہے کہ سردار فتح محمد تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button