قومی

سلیکٹڈ وزیراعظم کا وژن لباس کی طرح تبدیل ہوتا ہے،آپ نے بہت تباہی پہیلا دی، سعید غنی

اسلام آباد (94نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ  سعید غنی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا ’’وژن‘‘ لباس کی طرح تبدیل ہوتا ہے،خان صاحب آپ کے وژن نے پہلے کم تباہی کی ہے کہ نیا وژن سامنے لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا ’وژن‘ لباس کی طرح تبدیل ہوتا ہے، بلند عمارتیں ہوں، بڑے لان ہوں جیسی باتوں سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا، بنی گالہ کی شان و شوکت کی خاطر کچی جھگیاں مٹائی گئیں، لاکھوں لوگوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا گیا،

عمران خان چاہتے ہیں کہ پر کشش اور بلند عمارتوں کے سائے میں کسی غریب کی جھونپڑی نظر نہ آئے، ان کی جھونپڑیاں مسمار کرکے پرکشش لان بنائے جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دیں، پچاس لاکھ غریبوں کو مفت گھر دینے کا وعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن نے زراعت کو برباد کر دیا ہے، کاشتکار اپنی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر اپنی فصلیں جلا رہے ہیں،جب کسانوں کو اپنی محنت کا پھل نہیں ملے گا تو وہ کیسے ملک کو خوراک میں خودکفیل کریں گے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button