بین الاقوامی

سری نگر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ہند واڑہ میں کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(94 نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے ہند واڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہیدکر دیا ۔

کشمیری میڈیا کے مطابق سوپور اور دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند،انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے ،قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ماہ اکتوبر میں 39 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ قابض فورسز کے مظالم میں 379 کشمیری زخمی ہوئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق ماہ اکتوبرمیں سری نگر کی جامع مسجد میں 3دفعہ جمعے کی نماز ادا نہ کرنے دی گئی،قابض بھارتی فوج نے 84 گھروں کو نقصان پہنچایا۔زخمیوں پر قابض فورسز نے گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،گزشتہ ماہ نوجوانوں،حریت رہنماوں سمیت 216 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button