قومی

سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہو بھی گیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا :صوبائی وزیر محمو د الرشید

لاہور (94نیوز) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہواتو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ، کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی کی تفتیش کے بعدجرم ثابت ہوجاتاہے تو ذمہ داروں کوسزا ملے گی، کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملہ پر کسی کو مستعفی نہیں ہوناچاہئے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ ساہیوال میں فرق ہے، وہاں دن دہاڑے حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close