قومی

سانحہ ساہیوال، ابتدائی رپورٹ پیش، جے آئی ٹی سربراہ وزیر اعلیٰ کو مطمئن نہ کرسکے

لاہور (94نیوز) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ کے سلسلے میں سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس جاری ہے جس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، وزیرقانون پنجاب راجا بشارت ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران جے آئی ٹی سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا انکوائری کو سنجیدگی سے نہ لینا مناسب رویہ ہے؟اصل ملزمان کو بچا کر نچلے عملے کو پھنسایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی اصل ذمہ داروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی کے سربراہ اور ایس ایس پی آپریشن کی تبدیلی کا امکان ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close