قومی

ریاض حسین انجم کامارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔

ریاض حسین انجم نے پھل وسبزیوں،چینی، آٹا، گوشت سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اشیاء سرکاری مقررکردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں اور اوورچارجنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر وہ قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close