National

Why did you get hit so hard at night? Eventually, Talal Chaudhry broke the silence

Lahore (94 news) مسلم لیگ ن کے رہنما فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے طلال چوہدری نے خود پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کریں گے اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے موقف کا انتظار کرے۔

طلال چوہدری نے کہادرخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں، واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے، سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے حکومتی رہنماؤں کی جانب اسے معاملے پر آنے والے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close