قومی

بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کا انکوائری کرنے کا اعلان

راولپنڈی (94 نیوز) بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے انکوائری کرنے کا اعلان کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا گیا ہے۔ باوجود اس کے مخصوص عناصر نے  سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اور مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،حقائق کا پتہ لگانے کیلئےذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی،تحقیقات کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button