کھیل

آئی سی سی ورلڈ کپ2019 میں کھیلنے کیلئے پرامید ہوں،محمد عرفان

لاہور (94نیوز) قومی کرکٹر محمد عرفان نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے اور جہاں تک سکواڈ میں منتخب ہونے کی بات ہے تو وہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔

محمد عرفان نے کہا کہ میں بہت عرصے سے اچھی کارکردگی دکھا رہا ہوں اور اب پاکستان کپ میں بلوچستان کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بھی پرامید ہوں۔میرا کام میدان میں کارکردگی دکھانا ہے اور جہاں تک قومی ٹیم میں منتخب ہونے کی بات ہے تو وہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے حالیہ مہینوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور اگر تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا تو ورلڈکپ جیتنے کے بھی کافی اچھے چانسز موجود ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے متعلق سوال کے جواب میں محمد عرفان نے کہا کہ سلیکٹرز نے ایسا کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔ عابد علی کو موقع ملا تو اس نے خود کو ثابت کیا اور اگر آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس سے آپ کے اعتماد اور کھیل میں بہتری آتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button