National

Government seeks feedback from scholars to resume Friday

Islam Abad (94news) The government has also sought to restore opinions on holiday

ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں۔ ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سے بچے اور والدین تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے اتوار کو بند ہوتے ہیں، اس طرح بچے والدین سے نہیں مل پاتے جس پر حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی بھی علماکرام کے مطالبے کی حمایت کر چکے ہیں۔

He said that it is permissible to ask a holiday Friday.

علماکرام کی طرف سے جمعہ کے روز چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیر صدارت نومبر میں لاہور میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں قومی علما ء مشائخ کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سود کی ممانعت، جمعہ کی تعطیل کی بحالی اور تعزیرات پاکستان میں 295 سی کو بالکل نہیں چھیڑا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے کونسل کے اراکین علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکا کو یقین دلوایا کہ حکومت قومی علما مشائخ کونسل کی سفارشات پر بھرپور عمل کرے گی، تمام مسالک کے نمائندگان پر مبنی وفد وزارت کی زیر نگرانی مدارس دینیہ کا دورہ کرے گا۔ قومی علماء و مشائخ کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے دیگر نکات میں صوبائی اور ضلعی سطھ پر علما مشائخ کونسل اور متحدہ علما بورڈ کے قیام کے لیے پُرزور سفارش کی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button