National

حکومت شہریوں کو صحت کی مفت اور بہتر سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے، ڈاکٹر حبیب بٹر

ڈی ایچ کیو ہسپتال پر لوگوں کا اعتماد ہے اسی وجہ سے رش ہے، ایم ایس

Faisalabad(94 news) ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام “Contact” میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال و ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر حبیب احمد بٹر نےصحت سہولتوں کے عالمی دنکے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران حکومت پنجاب کی صحت بارے سہولتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو مفت اور بہتر سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے، چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے لئے تمام شعبہ جات موجود ہیں، اور انکو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اینکر پرسن میاں ندیم احمد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کا ایک بڑا ہسپتال ہے وہاں رش کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اعتماد ہے، آؤ ٹ ڈور پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اس دوران سامعین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر حبیب بٹر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی توجہ ہوتی ہے لیکن یہ کیس ٹو کیس منحصر کرتا ہے اکثر ڈاکٹر بہت اچھے انداز کے ساتھ مریضوں سے پیش آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button