National

Inflation Macau March led by Hamza Shahbaz and Maryam Nawaz will leave Lahore for Islamabad today

Lahore (94 news) مسلم لیگ نون کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتار کر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button