قومی

حمزہ شہبازکا بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار، عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کردئیے

لاہور(94 نیوز) احتساب عدالت نے رہنماء ن لیگ حمزہ شہباز کے پیش نہ ہونے پرجیل حکام کونوٹس جاری کردیئے اور آئندہ پیشی پر ملزم کو ہر صورت پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرملزکیس کی سماعت ہوئی،انسپکٹر جوڈیشل نے عدالت کو بتایاکہ حمزہ شہبازنے بکتربندگاڑی میں آنے سے انکار کر دیا ہے، حمزہ شہبازکےلئے بکتربندگاڑی جیل میں کھڑی ہے وہ باہرنہیں آرہے،حمزہ شہباز کا ورانٹ عدالت میں پیش کردیا ہے۔

فاضل جج نے کہاکہ کیا اب یہ ملزموں کی مرضی ہو گی کہ وہ عدالت میں پیش ہوں یا نہ ہوں،کیا ملزم کی پسند ہو گی وہ کون سی گاڑی میں جائے گااورکون سی  گاڑی میں نہیں ؟، فاضل جج نے کہاکہ جیل حکام کہاں ہے کیاان کی ذمہ داری نہیں بنتی ،عدالت قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرتی ہے۔کیا انتظامیہ ملزم کے سامنے بے بس ہے۔

عدالت نے حمزہ شہبازکو آئندہ پیشی پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ نیب کے گواہ آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہوں،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button