National

حفیظ شیخ پہلے اپنے اثاثے ظاہر کریں،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

Lahore (94 news)Pakistan Muslim League (The)کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خزانے کی چابیاں حفیظ شیخ جیسے شخص کے حوالے کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے،جو شخص پاکستان میں نہیں رہتا، کاروبار نہیں کرتا،اس کو مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے،حفیظ شیخ جب بھی وزیر خزانہ بنے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا،حفیظ شیخ کے ہر دور میں ڈالر بے لگام ہوا، پاکستان کی معیشت کو ایسے پیراشوٹر نے تباہ کیا ہےلہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ اپنے اور اپنی فیملی کے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تمام تفصیلات ظاہر کریں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنی اثاثے عوام کے سامنے لائیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button