تقریبات/سیمینارز

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا، ردقادیانیت کورس سے علماء کا خطاب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منہاج القرآن علما کونسل وتنظیم الاخو کے زیر اہتمام رد قادیانیت کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد الیاس اعظمی نے کہا کہ حضور نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر فاروق ہوتا اگرحضرت عمر جیسا شخص نبی نہ ہوسکا تو مرزا قادیانی کس طرح نبی ہو سکتا ہے۔ بدیع الزمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ حضور کے امتیو! آج محبت رسول ۖ ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم تحفظ ناموس رسالت ۖکی پاسبانی اور نگہبانی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ ڈاکٹر خادم حسین خورشد نے کہاہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر عالم کفر اور فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد تیزکریں۔ اورقرآن کے نظام کو عملی طور پر لاگوکرکے عقیدہ ختم نبوتۖ کا تحفظ کیا جائے تاکہ حشر کے میدان میں آقائے دوعالم ۖ کے سامنے سرخرو ہوسکیں اور شفاعت محمدی ۖ کے مستحق بنیں اس موقع پرسیدفرخ شاہ صابری، ڈاکٹرمفتی عبدالقوی، حاجی محمدامین القادری، مفتی عبدالشکوررضوی، سیدشفاعت رسول شاہ،سید حمایت رسول ،سیدسعادت رسول، حافظ رب نوازانجم، میاں کاشف محمود، خالدمحمودرندھاوا، علامہ سعیدکاوش، سیدغلام محمد شاہ، قاری غلام فریدسیالوی، علامہ جعفرقمرسیدحسن شاہ، علامہ اخترحسین اسد کے علاوہ ضلع بھر سے جید علما کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button