قومی

کے پی کے میں پولیو مہم کیخلاف جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی

باجوڑایجنسی(94نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ سوموار کے روز پہلے خبر آئی تھی کہ باجوڑ میں پولیو کے قطرے پینے سے 7طلباء کی حالت غیر ہو گئی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام والدین جن کے بچوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے وہ بھی پریشان ہو گئے اور ہزاروں بچوں کو ہسپتال لایا گیا اور یہ جعلی مہم چلائی گئی کہ پولیو کے قطرے زہریلے ہیں۔اس واقعہ کی وجہ سے ملک بھر میں پولیو مہم کے خلاف تشوش کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک سکول ٹیچر یہ جھوٹ بولنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ بچوں کو کچھ بھی نہیں ہوا تھا، ٹیچر نے بچوں کو اشارہ کیا کہ بےہوش ہونے کا ڈرامہ کریں جس پر بچے ہسپتال بستر پر لیٹ گئے اور بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرنے لگے لیکن وڈیو بنانے والے کی غلطی کی وجہ سے وڈیو میں یہ منظر بھی ریکارڈ ہو گیا کہ بچے پہلے بالکل ٹھیک تھے کہ اچانک بستر پر لیٹ گئے۔

اس وڈیو کے سامنے آنے پر پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹرعزیز الرحمن نے 7بچوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیوکے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلوائے گئے تھے اور شاید اُس کی وجہ سے ردعمل آیا ہے لیکن اتنی تشویش کی بات نہیں ہے اور الحمد اللہ بچوں کی حالت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ تمام تمام کیسز جھوٹے ہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button