بین الاقوامی

جنگ ناگزیر ہو گئی،بھارتی آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو للکار دیا

نئی دہلی (94 نیوز ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے، اس وقت تک امن نہیں ہوسکتا جب تک پاکستان دہشتگردوں کی سرپرستی کا سلسلہ بند نہیں کردیتا، اس نے ایسا نہیں کیا تو مجبوراً ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بپن راوت نے کہا پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں، ہم خطے میں قیام امن چاہتے ہیں اور پاکستان بھی خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے تو اسے بھی ہماری طرح اقدامات کرنا ہوں گے۔ جب تک پاکستان دہشتگردوں کے خلاف اقدامات نہیں کرتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ نیا نہیں، ماضی میں کئی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

بھارت کی سیاسی قیادت نے بھی کئی مرتبہ پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن گزشتہ روز تو اس وقت حد ہوگئی جب بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا خطے میں اس وقت تک امن نہیں ہوسکتا جب تک پاکستان دہشتگردوں کی سرپرستی کا سلسلہ بند نہیں کردیتا، اس نے ایسا نہیں کیا تو مجبوراً ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔

آج ایک بار پھر اپنے تازہ بیان میں بپن راوت نے اس بیان کو دہرایا اور کہا دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک بہت ضروری ہوچکی ہے اور اس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button