بین الاقوامی

’’داعش‘‘ کے گرفتاراہم ترین رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی

بغداد(94 نیوز)عراق کی ایک فوجی عدالت نے عالمی دہشت گرد گروپ’ ’داعش‘‘ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے نائب کہلانے والے ایک اہم رہنما اور جنگجو کمانڈراسماعیل التہاوی کو سزائے موت سنا دی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق کی جوڈیشل کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الکرخ کی فوجی عدالت نے دہشت گرد اسماعیل العوان سلمان  التہاوی کوایک دوسری عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اسماعیل التہاوی کو دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی جائے، اسماعیل التہاوی دہشت گرد تنظیم ’’ داعش ‘‘میں اہم عہدوں پر فائز رہا ، اس نے’’ داعش‘‘ کی قائم کردہ الافتاء کمیٹی اور تنظیم کے درسی اور تعلیمی نظام کیلیے قائم کردہ کمیٹی کے رکن کے طورپر بھی کام کیا،وہ عراق سے فرار ہوکر شام چلا گیا تھا جہاں اس نے وہاں کے قبائل کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کئے اور وہاں سے ترکی فرار ہوگیا۔ عراق اور شام میں’’ داعش‘‘ پر سرزمین تنگ ہونے کے بعد ترکی میں بھی اس کا تعاقب کیا گیا اور ترکی انٹیلی جنس کی معاونت سے اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button