کھیل

جنوبی افریقہ کا دورہ ویسٹ انڈیز، پہلے ٹیسٹ میں ہی ویسٹ انڈیزمشکلات کا شکار

گروس ازلٹ (94 نیوز) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین  ٹیسٹ سیریز  ویسٹ انڈیز میں کھیلی جا رہی ہے، جہاں پہلے میچ میں میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 40.5 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ اوپنر کپتان کریگ بریتھ ویٹ 15، شائی ہوپ 15، نکروماہ بونیر 10، روسٹون چیز 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ جیسن ہولڈر 20 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکورکرنے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close