قومی

صحافی طارق قریشی اور ان کی صحافی اہلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میاں عبدالوحید

فیصل آباد(94 نیوز) نظریہ پاکستان فورم کے صدر میاں عبد الوحید، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی و دیگر عہدے داروں نے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے معروف صحافی طارق قریشی، ان کی اہلیہ شازیہ طارق کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، معاشرے میں بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی، لاقانونیت اور دوسروں کے دھمکانا، ڈرانا اب معمول بنتا جا رہا ہے، جس کی جس قدر بھی حوصلہ شکنی کی جائے وہ کم ہے، لڑائی جھگڑے میں اضافہ کی بنیادی وجہ اپنی حدود سے تجاوز میں ہے، جب بھی کوئی شخص اپنی حدود سے تجاوز کرے گا تو معاشرے میں لڑائی جھگڑا، فساد اور انارکی پھیلی گی، ان حالات میں ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ددسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے سے دور رہے،شہر میں مثبت قدروں کے فروغ، شہری مسائل کو حل کرانے اور فلاح عامہ میں معروف صحافی طارق قریشی اور ان کی اہلیہ شازیہ طارق قریشی کی خدمات مثالی ہیں، جو گزشتہ نصف صدی سے معاشرے میں مثبت قدروں کے فروغ کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں، ان کو دھمکیاں دینے اور ان کے طے شدہ ذاتی معاملات میں مداخلت کسی لحاظ سے پسند نہیں کی جائے گی،انہوں نے مقامی پولیس کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف جو درخواست دی ہے ان پر فی الفور کاروائی عمل میں لا کر صحافی میاں بیوی کو مکمل تحفظ مہیا کیا جائے تاکہ وہ آبرو مندانہ انداز میں بغیر کسی خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایوں کو پورا کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button