قومی

جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان

حلقہ 241 سے ن لیگ کے محمد کاشف چوہدری صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے

اسلام آباد (94 نیوز) جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ کے حلقہ 241 سے منتخب شدہ رکن صوبائی اسمبلی  محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت اسلام آباد  ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار عبدالغفار کی جانب سے محمد سرور چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ سرور چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مگر عدالت نے کیس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا، عدالت نے یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق طلب کیا تھا۔ دوران سماعت الخیر یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھ کر عدالت میں سنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کا کبھی بھی طالبعلم نہیں رہا۔

سرور چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا، عدالت ایسے بد عنوان شخص کو نااہل قرار دے۔ جس پر کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ رپورٹ غلط ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ رپورٹ عدالت نے الخیر یونیورسٹی سے منگوائی تھی، وہ پڑھ رہے تھے، کلثوم خالق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ رٹ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔عدالت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ثنا اللہ عدالت میں پیش ہوئے ، ثنا اللہ زاید ایڈووکیٹ نے دوران سماعت کہاکہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا کو درست قرار دیا، کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کروائی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی  محمد کاشف چوہدری کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button