قومی

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا اومنی گروپ کے جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم،

لاہور(94 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اومنی گروپ کے جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو بھی نوٹس جاری کردیا اور31 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جوپہلے کاتھا،جہاں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ کی جاتی تھی، زرداری اور بلاول کے گھر کے خرچے بھی یہ کمپنیاں چلاتی تھیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر کوئی پیمپر میں ہے تو اس کیساتھ ہی جائے گا،ان کے کتوں کا کھانا اور ہیٹر کے بل بھی کوئی اور دیتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے میگامنی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جے آئی ٹی نے میگامنی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، جے آئی ٹی نے آصف زرداری گروپ، اومنی گروپ کوذمے دارقرار دےدیا۔عدالت کے حکم پر پروجیکٹر پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلا ئی گئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ نے53 اعشاریہ 4 بلین کے قرض حاصل کئے، 24 بلین قرض سندھ بینک سے لیاگیا، اومنی نے گروپ کو 5 حصوں میں تقسیم کرکے قرض لیے ،جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا کہ زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی اومنی گروپ سے اداہوتے رہے،اومنی اکاؤنٹس سے رقم زرداری گروپ کوذاتی استعمال کیلئے دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول فیملی کاایک کروڑ20لاکھ سے زیادہ کاماہانہ خرچاان کمپنیوں سے اداکیاجاتاتھا، کراچی،لاہورکے بلاول ہاو¿سزکی تعمیرکیلئے بھی جعلی اکاو¿نٹس سے رقوم منتقل ہوئیں۔بلاول ہاؤس کی اراضی زرداری گروپ کے نام پر ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اراضی گفٹ کی گئی توپیسے کیوں ادا کیے گئے؟کیاگفٹ قبول نہیں کیاگیاتھا؟۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اخراجات کی تفصیل میں کپڑوں،لنچ،کتے کے اخراجات بھی ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایان علی کہاں ہے؟کیاایان علی بیمارہوکرپاکستان سے باہرگئیں؟کوئی بیمارہوکرباہرچلاگیاتوواپس لانے کاطریقہ کیا ہے؟

جے آئی ٹی سربراہ نے مزید کہا کہ زرداری گروپ کوماہانہ ڈیڑھ کروڑروپے اداہوتے رہے ہیں،زرداری گروپ کواخراجات اومنی گروپ اکاؤنٹس سے اداہوئے،جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومنی اکاؤنٹس سے بلاول کیلئے 27بکروں کاصدقہ دیاگیا،زرداری کے کپڑوں کی ڈرائی کلیننگ کے پیسے اومنی گروپ دیتارہا،سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ 29 جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش مکمل ہوچکی،تفتیش کے دوران مزیدجعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مزیدجعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کو 2 ماہ کی مہلت دیدی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ قوم کاپیسہ ہے،کسی کوبھاگنے نہیں دیں گے،وکیل آصف زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے درخواست شواہدنہیں بتائے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹینشن نہ لیں،فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،ہمیں پتہ ہے قوم کاپیسہ کیسے لوٹاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جوپہلے کاتھا،جہاں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ کی جاتی تھی، زرداری اور بلاول کے گھر کے خرچے بھی یہ کمپنیاں چلاتی تھیں،اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسے کیوں ادا کیے گئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر کوئی پیمپر میں ہے تو اس کیساتھ ہی جائے گا،ان کے کتوں کا کھانا اور ہیٹر کے بل بھی کوئی اور دیتا تھا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آصف زرداری کو نوٹس جاری کردیا اور 31دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button