قومی

عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنےوالا ملک کاصدرنہیں بن سکتا،صدر عارف علوی کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

کراچی (94 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو یکم جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار عظمت ریحان نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ عارف علوی نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، درخواستگزار کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عارف علوی علویہ ٹرسٹ کے ”شریک ٹرسٹی“ہیں،1977سے زیر سماعت کیس میں عارف علوی نے 3بارحلف نامے میں غلط بیانی کی،

درخواست گزار کا کہناتھا کہ عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنےوالا ملک کاصدرنہیں بن سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کی جائے،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو یکم جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button