Events / SeminarsNational

Full administrative and security measures have been taken for Eid-ul-Fitr celebrations, Deputy Commissioner

Faisalabad(94news) ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکان سے میٹنگ کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور دیگر افسران کے علاوہ صدر میلاد کمیٹی منیر احمد نورانی، سرپرست اعلی وحید خالق رامے، نوید اکرم، محمد عمران مدنی، ملک اکبر علی، علی اعجاز قادری، محمد بنیامین، محمد عرفان گجر، میاں ارشد محمود سدھے میاں، ملک بخش الہی ودیگر ارکان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تقریبات کے حوالے سے بھر پور انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں کامیاب بنانے کے لئے میلاد کمیٹی سمیت تمام طبقات اور سول سوسائٹی کے افراد کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ نبی برحق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و سعادت کا مبارک دن پرُ امن ماحول میں پورے مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔ انہوں نے میلاد کمیٹی کے ارکان کی شاندار خدمات اور فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہری محبت و عقیدت تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں ہو سکتا تاہم شرارتی عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جشن میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ تجاوزات کے خاتمے اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی سروس بھی عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے ہمراہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے تمام تر انتظامی و حفاظتی امور کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے ضلعی کنٹرول روم فعال رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر بھی عید میلادالنبی ؐ کے حوالے مختلف تقریبات منعقد ہونگی اور بارہ ربیع الاول کے روز سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے فیس ماسک اور سماجی فاصلہ قائم رکھا جائے۔اجلاس کے دوران منیر احمد نورانی، وحید خالق رامے ودیگرنے عید میلاد النبیؐ جلوسوں کے راستوں پر انتظامی وحفاظتی انتظامات کو مزید چوکس بنانے کے حوالے سے بعض تجاویز دیں اور کہا کہ غلام محمد آباد میں عید میلادالنبیؐ کے بڑے جلوس کے پرُ امن اور خوشگوار انعقاد کے لئے بھر پور معاونت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button