تقریبات/سیمینارز

جشن آزادی کے موقع پرایف آئی سی میں ہارٹ سیورز فاؤنڈیشن کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں ہارٹ سیورز فاؤنڈیشن فیصل آباد کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم اختر، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر ابوبکر، صدر ہارٹ سیورز فاؤنڈیشن محمد اشرف، جنرل سیکرٹری محمد کاشف فاروق، میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین، مینجر ہارٹ سیورز فاؤنڈیشن عاصمہ مزمل،ممبر ہارٹ سیورز صابر علی صابری اور دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء نے جشنِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ڈاکٹر ندیم اختر نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے اور ہم سب کو ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔محمد کاشف فاروق نے کہا کہ آزادی کا دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے اور متحد ہو کر وطن کی ترقی کے لئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔آسیہ فقیر حسین نے کہا کہ آزادی کی قدر وہی جان سکتا ہے جو اس کی قیمت سے واقف ہو، ہمیں اس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔تقریب میں موجود مہمانوں نے فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور حب الوطنی پر مبنی سرگرمیوں کو نہایت متاثر کن قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button