National

ثقلین عابدشاہ ایڈووکیٹ وائس چیئرمین اینٹی کرپشن و جیل مانیٹرنگ پنجاب نامزد

Faisalabad (94 news) چیئرمین و صدر پیس لائرز ایسوسی ایشن پنجاب سید ثقلین عابد شاہ ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کی جانب سے سال 2020-21 کے لئے وائس چیئرمین اینٹی کرپشن و جیل مانیٹرنگ پنجاب، وائس چیئرمین جیل و قیدی معائنہ جات کمیٹی فیصل آباد، وائس چیئرمین جیل و قیدی فلاح و بہبود فیصل آباد نامزد کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سید ثقلین عابد شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب بار کونسل کے تمام عہدیداران کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ان ذمہ داریوں سے نوازا۔ میں اور میرے تمام وکلاء ساتھی بار کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ہم تمام ساتھی مل کر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انشاء اللہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ آخر میں سید ثقلین عابد شاہ نے اپنے تمام وکلاء ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close