National

The closure of schools until September was rejected by the Private Schools Federation

Islam Abad (94 news) حکومت کی جانب سے سکولوں کو ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ کاشف مرزا نےسکولوں کواگست تک بندرکھنے کے فیصلےکومستردکردیا ہے اورساتھ ہی ملک بھرمیں جائز مطالبات کیلئے پرامن احتجاج کااعلان بھی کردیا۔

کاشف مرزا کاکہناہے کہ لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔ایس او پیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں۔

خیال رہے آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی،چیئرمین ایچ ای سی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ،یکم ستمبر سے پہلے مزید2 بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button