قومی

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟فیصلہ آج متوقع

School closed due to heavy snowfall

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس آج ہو گی، تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے، تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں، صوبوں کی مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گے، ایچ ای سی حکام جامعات کھولنے سے متعلق تجاویز دیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جسکی وجہ سے طلباء و طالبات کا کافی تعلیمی نقصان ہو چکا ہے اور نجی تعلیمی اداروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close