قومی

میرے اور پوری عدلیہ کیخلاف گھناﺅنی مہم شروع کر دی گئی ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ

اسلام آباد (94 نیوز)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف گھناﺅنی مہم شروع کی جارہی ہے ، مجھے پر الزام بے بنیاد اور غلط ہیں ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ پرویز مشرف کے مختصر فیصلے کی حمایت کی، پوری عدلیہ اور میرے خلاف گھناﺅنی مہم شروع کی جارہی ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تقرری میں مجھ پر میڈیا سے بات کرنے کا کہا گیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں مشرف کے کیس پر اثرانداز ہوا ، مجھ پر الزام بے بنیاد اور غلط ہے ،ہمیں اپنی حدود کا علم ہے ، سچ کا ہمیشہ بو ل بالا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button