قومی

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیرسید ظہیرالحسن شاہ بخاری کی گرفتاری آزادیِ اظہار اور پُرامن احتجاج کے بنیادی حق پر حملہ ہے، چوہدری وسیم گجر

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیرسید ظہیرالحسن شاہ بخاری کو بھکر سے گرفتار کیے جانے پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان فیصل آباد کے سینئر رہنما چوہدری وسیم گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا یہ اقدام آزادیِ اظہار اور پُرامن احتجاج کے بنیادی حق پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید ظہیرالحسن شاہ بخاری ایک پُرامن اور باکردار شخصیت ہیں جو ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔اسی حوالے سے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما ملک غلام علی نے بھی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظہیرالحسن شاہ بخاری کی گرفتاری دراصل فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دبانے کی کوشش ہے، مگر کارکنان ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک لبیک کے کارکنان پورے ملک سے پُرامن لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کی تیاری رکھیں گے ہمارے امیر محترم حضرت علامہ مولانا حافظ سعد حسین رضوی صاحب کے حکم پر 10 اکتوبر مارچ لازمی ہو گا کیونکہ تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنان نہ کبھی پہلے اور نہ اب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اس لئے حکومت وقت ہوش کے ناخن لے ۔ ملک غلام علی ، وسیم گجر،چوہدری نوید شفیع اور پیر خضر حیات امینی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سید ظہیرالحسن شاہ بخاری کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پُرامن احتجاج کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بند کی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button