قومی

تبدیلی سرکار نے غریبوں کو مارنے کیلئے روزانہ ریٹ بڑھانے شروع کر دیئے، حاجی عابد

فیصل آباد (94 نیوز) تبدیلی سرکار نے بیرونی ایجنڈوں پر عمل درآمد کرکے غریبوں کو مارنے کیلئے روزانہ کسی نہ کسی چیز کے ریٹ بڑھانے شروع کر دیئے۔

یہ بات صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حاجی محمد عابد نے کہی، انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں 7 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے ڈالر کو پر لگاتے ہوئے بجلی کے نرخوں اور پھر ٹیکسوں میں بھرمار کرتے ہوئے مریضوں سے ادویات میں اضافے کو فروغ دیتے ہوئے متوسط، سفید پوش افراد کو زندہ درگور کرنا شروع کر دیا، ریاست مدینہ کی دعویدار نے یہودی لابی کو اپنانا شروع کردیا، ملک میں ہر طبقہ فکر پریشان کاروبار بند غریب بیروزگار مہنگائی سے پریشان جبکہ حکومتی نمائندے منہ چھپاتے عوام کے پاس جانے سے گریز کررہے ہیں، ملکی بدقسمتی کی بڑی وجہ قابل افراد کا نہ ہونا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button