قومی

آر پی او آفس میں عید میلادالنبیﷺ کی تقریب،کمشنر،ڈی سی، آر پی او کی خصوصی شرکت

انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، مقررین

فیصل آباد (94 نیوز) آر پی او آفس فیصل آباد میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں غلام محمود ڈوگرریجنل پولیس آفیسر،کمشنر فیصل آباد،ایم پی اے لطیف نذر،ایم پی اے  رائے فردوس ،شکیل شاہد،ڈی سی فیصل آباد،سی پی او فیصل آباد،ایس ایس پی آپریشنز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام جن میں مولانا فیض رسول،ریاض کھرل،ڈاکٹر ممتاز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے وجہ تخلیق کائنات حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس پر روشنی ڈالی اور آپ کی بعثت کو انسانیت کی فلاح اور نجات کا ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی ذات بابرکت میں ہمارئے لیے ہر کام میں رہنمائی موجود ہے۔ہم اس عظیم دن پر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریاست مدینہ کی طرز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button