قومی

ججوں کیخلاف مہم کی روک تھام کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف مہم کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) وزارت داخلہ نے تشکیل دی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے، دیگر اراکین میں آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی میں شامل آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندے گریڈ 20 کے افسر ہوں گے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اراکین میں پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ جے آئی ٹی ملزمان کو شناخت کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button