قومی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، عمران خان کاقوم سے خطاب کرنے کا امکان

اسلام آباد (94 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف کی توسیع کے کیس کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر وزیر اعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں ان کی جانب سے قوم سے خطاب کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے قومی نشریاتی ادارے کو تیاریوں کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button