قومی

بیک ڈور ڈپلومیسی؟ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کی بھارت میں اہم ملاقاتیں

نئی دلی (94نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

بھارتی صحافیوں کے مطابق تحریک انصاف کے ہندو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے آج (ہفتہ کو) بھارت میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) وی کے سنگھ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ڈاکٹر رمیش کمار کی یہ ملاقاتیں ہندوﺅں کے مذہبی تہوار کمبھ میلے کے موقع پر ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹر پر ان ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے لکھا کہ امن ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

گزشتہ روز بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش کمار نے ان ملاقاتوں کا عندیہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مودی اور سشما سوراج سے ملاقاتوں میں ان سے درخواست کریں گے کہ دونوں ملکوں کو امن کی طرف قدم بڑھانا چاہیے، ’ میں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے بھی بات کی ہے، وہ بھی نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال پیدا ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button