قومی

مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی سکریننگ کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام غلام محمد آباد میں مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی صدر مجلس وحدت المسلمین فیصل آباد جواد رضا اعوان ایڈووکیٹ نے فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا جو کہ شام 7 بجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین فیصل آباد کی ضلعی کابینہ کے اراکین سید نادر بخاری، سید وسیم عمران، رضوان حیدر، فرخ اعوان، سید ضیغم عباس،واصف حسن اعوان، علی مرتصم اعوان، سارب رضا، عون رضا اور صدر یونٹ غلام محمد آباد صابر علی نے سکریننگ کیمپ میں شرکت کی۔ ضلعی صدر جواد رضا اعوان نے علاقہ میں بڑھتی ہوئے ہیپاٹائٹس سی کی بیماری پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تشویش ناک صورت حال میں فوری اور موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی روک تھام کی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button