قومی

بھارت نے پاکستان کی پیشکش قبول کرلی، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکوآج قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) بھارت نے پاکستان کی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الاموردفتر خارجہ پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکوآج ہی  قونصلررسائی دی جائےگی۔ یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کو ا یک بار قونصلر رسائی دینے کاحکم دیا تھا۔ پاکستان نے دوسری بار بھی کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی جسے بھارت نے قبول کرلیا اور بھارتی حکام دفتر خارجہ پہنچ گئے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل جاسوس نے اپنی سزا کیخلاف اپیل کرنے سے بھی انکار کردیا تھا ۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک دوبارہ قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے،امید ہے بھارت پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے من و عن عملدرآمد کیا،پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی درخواست کی ہے جس کو رد کردیا ہے، صرف پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء پیش ہوسکیں گے، کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button