قومی

بلاول بھٹو اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتاجلا رہاہے،شیخ رشید

پشاور(94 نیوز) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتاتووہ قومی ہیروہوتا،بلاول اپنے باپ کیلئے اپنی سیاسی چتاجلا رہا ہے ۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے،گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی،ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تواجازت نہیں دی گئی،آج بلاول بھٹونے ٹرین مانگی،ہم نے فری ٹریک دےدیاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتاتووہ قومی ہیروہوتا،آج جن کوٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں،ہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیا گیا مگر بلاول کو ٹرین مارچ کرنے دیا جا رہاہے ۔ ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے،سندھ میں انگریز کے بنائے ہوئے ٹریکس بحال کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ درگئی کیلئے 25 سال بعد ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے ،خواہش ہے ہر اس جگہ ٹریک بنائیں جہاں انگریز نے ٹریک بنایا، وزیر ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں ٹرینوں کاجال بچھائیں گے ،آلودگی کے باعث آئل ٹرینوں کو ختم کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ٹرین ٹریکس پر رکاوٹیں ختم کرنی چاہئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاور کیلئے ڈبل ٹریک ڈالا جائے گا،ٹرین سروس سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،آج جن کو ٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں ،پچھلی حکومتوں نے ٹرینوں کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button