National

بجٹ تقریر کے دوران ایوان مچھلی منڈی بن گیا،حکومتی ارکان عمران خان کے گرد جمع ہوگئے

Islam Abad (94 news) نئے مالی سال 2019-20 کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا، اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور شرابا کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے، اس دوران حکومتی ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر عمران خان کے اردگرد جمع ہوگئے اورڈھال بن کر کھڑے ہو گئے تاکہ کسی بھی ممکنہ بد مزگی کے واقعے سے بچا جا سکے ۔اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

اس دوران اپوزیشن ارکانگونیازی گو اور مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گونیازیکے نعرے بھی لگاتے رہے۔

 

More

Related news

Leave a Reply

Close