قومی

اے سی سمندری فیصل سلطان کا مارکیٹوں و بازاروں کا دورہ، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔

انہوں نے پھل وسبزیوں،چینی، آٹا، گوشت سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اشیاء سرکاری مقررکردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں اور اوورچارجنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر وہ قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close