قومی

اے سی تاندلیانوالہ کا مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ، قیمتوں کا جایزہ لیا

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ نعمان علی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق پھل وسبزیوں، چینی، آٹا ودیگر اشیاء کی فروخت کو چیک کرتے ہوئے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سہولت بازار میں آٹا وچینی اور دیگر اشیاء کی دستیابی ہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکید کی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close